جب تک جعلی حکومت موجود، ملک نہیں چلے گا: مریم نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ڈھائی سال پہلے کیے گئے وعدوں پر سوال کریں تو جواب ملتا ہے کہ ہمارے پاس الہ ٰ دین کا چراغ نہیں ہے۔

مریم نواز نے یہ بات مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مریم نواز نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود ‘’سلیکٹڈ’’ نہیں جیت سکا، صرف8 سیٹیں ملیں جو مسلم لیگ (ن) کے توڑے امیدواروں کی مرہون منت ہیں۔ گلگت بلتستان میں نواز شریف کا بیانیہ گھونج رہا تھا جس نے حکمرانوں کی سیاست کو دفن کر دیا ہے، ان کے بیانیے کی وجہ سے حکومت کو مینڈیٹ نہیں، صرف بیساکھیاں ملیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک جعلی حکومت ہے یہ ملک نہیں چل سکتا، غریب کا چولہا نہیں جل سکتا، سستی ادویات نہیں مل سکتیں، آٹا اور چینی چوری نہیں رکے گی، عوام پر مصیبتیں آتی رہیں گی اور ووٹ چوری ہوتا رہے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بختاور بھٹو زرداری کا منگیتر کون؟ تعلیم اور عمر بارے تفصیل سامنے آ گئی

Thu Nov 19 , 2020
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے آفیشل فیس بک پیج سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ان کی 27 نومبر 2020ء کو محمود چودھری کیساتھ منگنی کی رسم طے پائے […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031