بدین ( رپورٹ ۔ جاويد جبار مرادانی ) اللہ بخش چنا سنز لواری شریف کے تعاون سے لواری شریف کے قریبی گاؤں عبدالشکور کھوسو میں جشنِ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شاندار اور پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا, تقریب حاجی احمد کھوسو کے نئے تعمیر شدہ مدرسے میں منعقد کی گئی
تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے کیا گیا جو حافظ عبدالستار سُومرو نے کی, جس کے بعد جماعت لواری شریف کے معروف نعت خوان نورالدین جونیجو نے نبی پاک کی شان میں ابتدائی نعت پیش کی, اس جلسہ نما تقریب میں حضرت مولانا مفتی محمد داؤد جت نعیمی, حضرت مولانا مفتی احمد صادق نعیمی صدر جماعت اہلیسنت بدین اور مولانا محمد داؤد جت نعیمی نے بانی درگاہ لواری شریف حضرت سلطان اولیاء پیر خواجہ محمد زمان رحمت اللہ علیہ کے کلام سے شانِ مصطفیٰ بیان کی, اس کے علاوہ مولانا عبدالغفار کھوسو, حافظ محمد خان جت پیش امام سبزی منڈی مسجد بدین, حافظ عبدالغنی, حافظ محمد رمضان چاوڑو اور مولانا دین محمد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی
سجاد بروہی اور محمد جُمن جوکھیو نے پُر ترنم آواز میں نعتیں پیش کر کے سننے والوں پر سکتہ طاری کر دیا, اللہ بخش چنا سنز لواری شریف کی جانب سے رحیم بخش چنا, مولا بخش چنا, قادر بخش چنا اور خُدا بخش چنا نے شرکت کرنے والے علماء کرام کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے پیش کیے۔
