برطانوی وزیراعظم نے کورونا کا خطرہ منڈلانے پر خود کو پھر قرنطینہ کر لیا

برطانوی وزیراعظم پر کورونا کا خطرہ پھر سے منڈلانے لگا، بورس جانسن نے خود کو پھر قرنطینہ کرلیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یہ فیصلہ رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق کے بعد کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ رکن سے 35 منٹ کی ملاقات کی تھی تاہم ان میں ابھی تک وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

بورس جانسن پہلے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ برطانوی طبی ماہرین نے لاک ڈاؤن پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کرسمس تک صورت حال بگڑنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس وقت برطانیہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 69 ہزار 318 تک پہنچ چکی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے قریبی ممالک فرانس اور جرمنی میں بھی کورونا وبا کے پھیلاو میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد بالترتیب 19 لاکھ 81 ہزار 827 اور 8 لاکھ 2 ہزار 944 تک پہنچ گئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

2023ء کے اہداف کے حصول کو حاصل کرنا بہت آسان ہوگیا: ترک صدر

منگل نومبر 17 , 2020
2023ء کے اہداف کے حصول کو حاصل کرنا بہت آسان ہوگیا: ترک صدر Published On 14 November,2020 07:55 pm انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کے ( قیام کی100 ویں سالگرہ) 2023 اہداف کے حصول کو حاصل کرنا اب بہت ہی آسان […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: