پاکستان میں کورونا بے قابو، تقریبات پر پابندی، سکولز بند کرنے کی سفارش: ہیلتھ ایڈوائزی جاری

ملک میں کورونا وائس کی دوسری لہر بے قابو ہونے کے بعد ہیلتھ انٹیلی جنس ایڈوائزی جاری کر دی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیاسی، مذہبی اور شادی تقریبات پر پابندی جبکہ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کی جائیں۔

ہیلتھ ایڈوائزی کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر شدید ہو چکی ہے۔ گزشتہ 6 ہفتوں میں پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2 سے 6 فیصد ہو گئی ہے اور روزانہ 500 سے 2000 کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ کورونا کو روکنے کے لیے معاشی سرگرمیوں اور لاک ڈاؤن کے بغیر قومی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔

ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیاسی، مذہبی اور شادی تقریبات پر پابندی عائد کی جائے۔ سکولوں، مدرسوں، سینماز، تھیٹرز اور مزاروں پر پروگراموں کی اجازت نہ دی جائے۔ اس کے علاوہ سکولوں میں چھٹیاں کی جائیں، مارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کیے جائیں۔

ایڈوائزی میں تجویز کیا گیا ہے کہ ہائی رسک ایریاز میں ٹیسٹنگ کی شرح بڑھا دی جائے اور ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری بڑے پیمانے پر کی جائے جبکہ
ہسپتالوں کی استعداد کار بڑھائی جائے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

برطانوی وزیراعظم نے کورونا کا خطرہ منڈلانے پر خود کو پھر قرنطینہ کر لیا

منگل نومبر 17 , 2020
برطانوی وزیراعظم پر کورونا کا خطرہ پھر سے منڈلانے لگا، بورس جانسن نے خود کو پھر قرنطینہ کرلیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یہ فیصلہ رکن پارلیمنٹ میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق کے بعد کیا۔ وزیراعظم نے متاثرہ رکن سے 35 منٹ کی ملاقات کی تھی تاہم ان […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: