ایم کیو ایم پاکستان نے مصطفیٰ کمال کے الزامات کو مسترد کر دیا

ترجمان ایم کیو ایم نے مصطفیٰ کمال کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی پر لگائے گئے الزمات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی سیاست کا چراغ گُل ہونے سے قبل بھڑک رہا ہے۔

کراچی بہادر آباد مرکز میں موجودہ صورتحال پر ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ تھی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جدوجہد مصنوعی سیاستدانوں کو گراں گزرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم اور پتنگ کو دفن کرنے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن انتخابات میں شہری سندھ کی عوام نے مصنوعی جماعت کے نشان کو ہی دفن کر دیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، ملک بھر میں جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی

Tue Nov 17 , 2020
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا پھیل رہا ہے، کسی بھی اجتماع میں تین سو سے زائد لوگ جمع نہ ہوں۔ ہم نے ہفتے کو شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا، دیگر جماعتیں بھی جلسے نہ کریں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930