کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، ملک بھر میں جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا پھیل رہا ہے، کسی بھی اجتماع میں تین سو سے زائد لوگ جمع نہ ہوں۔ ہم نے ہفتے کو شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا، دیگر جماعتیں بھی جلسے نہ کریں۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ-19 کا اجلاس ہوا جس میں وبائی مرض کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد قوم سے اپنے اہم خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر 300 سے زیادہ لوگ اکھٹے نہ ہوں۔ اس لئے ہم نے ہفتے کو ہونے والا جلسہ ختم کر دیا ہے، باقی جماعتیں بھی اپنے جلسے ختم کر دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں کئی فیصلے کیے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے جون جیسے حالات دوبارہ پیدا ہو جائیں۔ اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہسپتالوں پر پریشر نہیں پڑے گا۔ اس کیلئے سب سے اول احتیاطی تبدیر یہی ہے کہ ماسک پہنچا جائے کیونکہ اس سے وائرس بہت کم پھیلتا ہے۔ قوم سے کہتا ہوں کہ یہ وقت احتیاط کرنے کا ہے۔ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو ہسپتال بھر سکتے ہیں۔ وائرس میں پہلے سے زیادہ تیزی آئی ہے۔

کورونا نے ایران اور بھارت سمیت ہمسایہ ملکوں میں تباہی مچائی لیکن ہم پر اللہ نے خاص کرم کیا تھا۔ ہم نے باقی ملکوں کی نسبت اپنی اکانومی کو بچایا۔ تاہم اب امریکا، یورپ اور برطانیہ میں پھر سے لاک ڈاؤن ہو رہا ہے۔ ہم اپنے صوبوں کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان میں چار گنا کیسز بڑھ چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سردیاں ہمارے لیے امتحان ہیں۔ چاہتے ہیں کہ شادی ہالز کے بجائے باہر شادیاں ہوں، اس کے علاوہ ریسٹورنٹ کو بھی بند نہیں کیا جا رہا۔ تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سکولوں بارے میں ایک ہفتہ مزید کیسز کو دیکھیں گے۔ اگر کیسز زیادہ بڑھے تو سردیوں کی چھٹیاں دیدیں گے۔ اگلے ہفتے سکولوں بارے فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دوبارہ مساجد، فیکٹریز اور دکانوں میں ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ ہم نے دکانیں بند نہیں کرنی بلکہ اپنی معیشت کوبچانا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایس او پیز فالو کریں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واپڈا دادو کنسٹرکشن

منگل نومبر 17 , 2020
عبید اللہ بابر ۔ نمائندہ enn سیپکو واپڈا جوہی دادو میں واپڈا کنسٹرکشن افسران ٹھیکیدار کی ملی بھگت جوہی شھر میں ابک کیبل سسٹم ناکارہ تاریں مٹریل جگاڑی غیر معیاری ناقص استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے واپڈا دادو کنسٹرکشن میں لائن سپریڈنٹ کو بھاری رشوت پر ایس ڈی او […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: