پانی، روشنی کی کرنوں کو کیسے موڑ دیتا ہے؟

انجنئیر مطیع الرحمان تارانی
میڈیا رپورٹر دیر لوئر
کارڈ نمبر
ENN-2102-2020

پانی، روشنی کی کرنوں کو کیسے موڑ دیتا ہے؟

روشنی عام طور پر سیدھے خط پر سفر کرتی ہے لیکن کبھی کبھی راستے میں کوئی بیرونی یز اسے موڑ دیتی ہے۔ اس موڑنے یا خم دینے کو سائنسی زبان میں انعطاف کہتے ہیں۔ جب روشنی کی لہریں پانی میں داخل ہوتی ہیں تو ان کی رفتار مدھم پڑ جاتی ہے کیونکہ پانی ہوا سے زیادہ کثیف ہوتا ہے۔ شیشہ بجی روشنی کی رفتار کو آہستہ کردیتا ہے۔ سائسندانوں اندازہ لگایا ہے کہ عینک لگانے والا شخص بے عینک انسان کے مقابلے پر ہر چیز کو ایک سیکنڈ کے دو کروڑ کھربویں حصے کے برابر دیر سے دیکھتا ہے کیونکہ روشنی ہوا کے مقابلے میں شیشے میں دیر سے گزر تی ہے۔
جب روشنی کی ایک کرن ایک زاویے پر پانی میں داخل ہوتی ہے تو رفتار میں کمی اسے راستہ بدلنے پر بھی مجبور کردیتی ہے۔اس کا مشاہدہ کرنے کے لیے ہم آپ کو ایک تجربہ سکھاتے ہیں۔ایک گلاس کا دو تہائی حصہ پانی سے بھر دیجیے۔ اس میں ایک پنسل اس طرح ٹیڑھی کرکے رکھیے جیسے خاکہ میں دکھایا گیا ہے۔ گلاس کو اپنے سامنے اس طرح رکھئے کہ آپ کی نظر کی سطح کے برابر ہو۔ اب غور سے دیکھیے کہ آپ کو ایسے معلوم ہوگا کہ جہاں پنسل پانی میں داخل ہوتی ہے وہاں یہ ٹوٹی ہوئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پنسل سے جو روشنی منعکس ہوتی ہے وہاں یہ ٹوٹی ہوئی ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ پنسل سے جو روشنی منعکس ہوتی ہے، وہ جب ہوا سے گزر کر پانی میں داخل ہوتی ہے تو مڑ جاتی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چکنمبر399ٹی ڈی اےچوک اعظم ضلع لیہ سڑک کی خستہ حالت ‎

Sat Nov 14 , 2020
چوک اعظم ( لیہ ) (عبدالمنان چانڈیہ – خصوصی نمائندہ ) چکنمبر399ٹی ڈی اےچوک اعظم ضلع لیہ سڑک کی خستہ حالت چکنمبر399ٹی ڈی اے چوک اعظم ضلع لیہ سڑک ایجازاحمداچلانہ ایم پی اے حلقہ ۲۶۵میں گورنمینٹ بوائزھای سکول کو دی تھی ناقص مٹیرل لگنے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سکول […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930