نارووال : (نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر)
مورخہ14 نومبر 2020 حکومت پنجاب کی ہدایت پر شوگر کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں میڈیکل یونٹ کے زیر اہتمام سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال محترم شاہد زمان لک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔
اسسٹنٹ کمشنر سیدہ عمر تہنیت بخاری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد خالد ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد طارق ، ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز اے ایم ایس ڈاکٹر محمد سرفراز ، ڈاکٹر شیراز احمد ، ڈاکٹر اعتزاز اقبال چوہدری ، سابق ایم ایس ڈاکٹر لطیف افضل ، سابق ای ڈی او ڈاکٹر خلیل اختر ، ڈاکٹر شوکت سلیم ،ڈاکٹر امتیاز احمد چھٹہ ، ڈاکٹر افضال راجپوت ، انچارج شعبہ ڈائیلاسز طارق شاہین و دیگرنے شرکت کی ۔
ڈپٹی شاہد زمان لک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کارلا رہی ہے اچھی صحت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو سمیت تمام رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی صحت مرکز پر صحت کے حوالے سے تمام تر سہولیات کو ممکن بنایا جاسکے تاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
سیمینار میں ڈاکٹر محمد ادریس ، ڈاکٹر محمد فاروق ، ڈاکٹر آمنہ شاہد و دیگر نے شوگر کے نقصانات اور اس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شرکاءسیمینار کو تفصیل سے آگاہ کیا ۔ایم ایس ڈاکٹر محمد شہباز نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو بتایا کہ شوگر کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ایک آگاہی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 250 افراد کے شوگر ٹیسٹ کیے گئے اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں ۔سیمینا ر میں بہترین کام کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے ۔
خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے