شادی ہال اونرز کا کراچی میں 20 نومبر کو شادی ہالز بند نہ رکھنے کا اعلان

شادی ہال اونرز ایسوسی ایشن نے کراچی میں بیس نومبر کو شادی ہالز بند نہ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران چھ ماہ تک شادی ہالز بند رہے اس انڈسٹری سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

کراچی پریس کلب میں شادی ہال اونرزایسوسی ایشن کے رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاہم شہریوں سےلاکھوں روپے ایڈوانس میں وصول کرچکے ہیں اب شادی ہالز کو بند نہیں کرسکتے۔ دوماہ ہوئے شادی ہالز کھلے ہوئے ابھی تو ہم نےبکنگ کی ہیں،کہاں سے ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں گے۔پہلے ہی ہم نے چھ ماہ تک حکومت کی ایس او پیز پر عمل کرکے شادی ہالز بند رکھے۔

انہوں نے مزید کہا حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی ریلیف ہمیں نہیں دیاگیا۔۔حکومت نے رینٹ،یوٹیلیٹی بلز اور تنخواہوں کی مد میں جو ریلیف دیا ان میں کوئی بھی ریلیف شادی ہال انڈسٹری کیلئے نہیں تھا۔ کیا تمام قوانین شادی ہالوں کیلئے بنائے گئے ہیں۔

ہال اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق چھ ماہ شادی ہال بند رہے لیکن نیشنل اینڈ کمانڈ اینڈ سینٹر نے لاکھوں بیروزگاروں کیلئے کچھ نہیں کیا حکومت نے اربوں روپے کی امداد کرونا کی آڑ میں وصول کی لیکن کسی ایک ویٹر کو بھی بارہ ہزار روپے نہیں ملے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

رحیم یار خان : کریک ڈاؤن‎

Sat Nov 14 , 2020
رحیم یار خان: ( شاہ ریز _ سپیشل رپورٹر ) ڈی پی او رحیم یار خان نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ شہری 20 نومبر تک اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ کروائیں ورنہ ان کی گاڑیاں بند کر […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930