مریم نواز شریف کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہندوبرادری کو دیوالی کی خوشیاں مبارک ہوں۔ غیرمسلم پاکستانیوں نے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔ اپنے غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ، ترقی اور خوش حالی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے غیرمسلم پاکستانیوں کو ترقی کے یکساں مواقع دینے کے لئے ہمیشہ کام کیا ہے، آئندہ بھی کریں گے، دیوالی برائی پر اچھائی اوراندھیرے پر روشنی کے غالب آنے کا تہوار ہے ۔

سینئر ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ معاشرے اوردنیا میں برے ریوں کو اچھے رویوں، نفرت کو محبت اور ظلم کو امن سے بدلنے کا عہد کریں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئیے محبتوں، امن، ترقی، تعاون اور ایک دوسرے کی مدد کے چراغ جلائیں، پاکستان کو مضبوط، متحد اور خوش حال بنائیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ : مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اتوار نومبر 15 , 2020
ظفراللہ بیورو چیف کوئٹہ : مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پشین خانوزئی سرانان بوستان برشوراور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا کلمیہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے پی ڈی ایم […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: