کوئٹہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ خوف و ہراس میں گھروں سے نکل آئے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر بتائی گئی ہے اور مرکز کوئٹہ سے 58 کلومیٹر دور کوہ مہردار اور ہرنائی قریب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، پشین، دکی ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی بھی علاقے میں کسی قسم کے نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نارووال : شوگر کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں میڈیکل یونٹ کے زیر اہتمام سیمینار اور ریلی کا انعقاد‎

Sat Nov 14 , 2020
نارووال : (نمائندہ خصوصی ۔ رانامحمد مدثر) مورخہ14 نومبر 2020 حکومت پنجاب کی ہدایت پر شوگر کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں میڈیکل یونٹ کے زیر اہتمام سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نارووال محترم شاہد زمان لک نے مہمان خصوصی […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031