کراچی : شہری بازیاب

کراچی ( شفیق محمد ۔ انوسٹیگیشن رپورٹر)

شاہ لطیف ٹاون تھانے پر مجسٹریٹ نے چھاپا مارکر حبس بے جا میں رکھے ہوے شہری کو بازیاب کرلیا

 

ایس ایچ او عبیداللہ خان کورنگی میں تعیناتی کے دوران بھی شہریوں کو حبس بےجا میں رکھنے کے الزام پر معطل کیا گیا تھا

تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے تھانے شاہ لطیف ٹاون میں مجسٹریٹ میر ساگر خان نے شہری کی درخواست پر چھاپا مار کاروائی کرتے ہوے حبس بے جا میں رکھے ہوے شہری شکیل انجم کو بازیاب کرلیا

مجسٹریٹ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے شہری کو بغیر اندراج کے تھانے میں رکھا ہوا تھا

شہری کی بازیابی کی بعد تھانے میں کسی قسم کی کوئی انٹری موجود نہیں تھی

مجسٹریٹ نے روزنامچے سمیت کورٹ میں پیش ہونے کا حکم صادر کر دیا جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے شکیل انجم کو بدھ کے روز تحویل میں لیکر تھانے منتقل کیا تھا اور رہائی کی مد میں تین لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا

جس کے باعث معزز عدالت میں بازیابی کے لئے درخواست دائر کی جس پر مجسٹریٹ نے چھاپا مارتے ہوے بےگناہ شہری کو بازیاب کرالیا واضع رہے کہ ایس ایچ او عبید اللہ خان کورنگی صنعتی ایریا میں تعیناتی کےدوران چھ محنت کشوں کو رقم ادا نا کرنے پر حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا جس پر مجسٹریٹ نے چھاپا مار کاروائی کے دوران مزدروں کو بازیاب کیا تھا ایس ایس پی کورنگی نے راشی تھانے دار عبید اللہ خان کو معطل کر دیا تھا ملیر کے سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر سے عدالت کے حکم پر بے گناہ شہری کو شاہ لطیف ٹاون تھانے سے بازیاب کیا گیا ہے

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر ڈی آئی جی نعمان صدیقی ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن ایس ایچ او شاہ لطیف کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے۔

کراچی ( شفیق محمد ۔ انوسٹیگیشن رپورٹر)

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

احتجاجی ریلی

جمعرات نومبر 12 , 2020
بدین ( رپورٹر ۔ جاوید جبار) بدیں سجاگی تحریک کے جانب سے مختلف این جی اوز کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گٸی ریلی پیر چوک سی ہوتے ہوٸے ڈی سی افیس پی پنہچے جہاں دہرنا دیا گیا بدیں سجاگی تحریک کے نوجوانوں کا کہنا تہا مختلف اینہ جی اوز میں […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: