چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمود خان، کور کمانڈر پشاور سمیت صوبائی وزراء اور دیگر شریک ہوئے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ پشاور کے کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، معاون خصوصی کامران بنگش، ججز، سپریم کورٹ بار کے صدر، وکلاء سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماء شریک ہوئے۔

نماز جنازہ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ گزشتہ شب کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کورونا آؤٹ آف کنٹرول: 24 گھنٹے کے دوران 37 افراد کی زندگیاں نگل لیں

Fri Nov 13 , 2020
کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930