کورونا آؤٹ آف کنٹرول: 24 گھنٹے کے دوران 37 افراد کی زندگیاں نگل لیں

کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 296 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 304 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 822، سندھ میں ایک لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 472، بلوچستان میں 16 ہزار 274، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 416، اسلام آباد میں 23 ہزار 122 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 47 ہزار 105 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 923 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 21 ہزار 563 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 219 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 92 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 455، سندھ میں 2 ہزار 718، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 303، اسلام آباد میں 250، بلوچستان میں 155، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 118 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

’گلاب کی روح’ نامی ہیرا چار ارب روپے میں نیلام

جمعہ نومبر 13 , 2020
گلابی اور ارغوانی رنگ کا انتہائی نایاب روسی ہیرا سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی نیلامی میں دو کروڑ 66 لاکھ ڈالر (تقریباً چار ارب روپے) میں نیلام کر دیا گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 14.8 قیراط وزن کے ہیرے کو ’سپرٹ آف روز‘ یا گلاب کی روح […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: