آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ، انسداد پولیو مہم کی بحالی پر بات چیت

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشترکہ کوششوں سے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وباء سے نمٹنے کے اقدامات اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پر بات چیت ہوئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم قومی فریضہ اور قومی کوشش ہے، پاکستان میں ہر بچے کا محفوظ ہونا اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں، انسداد پولیو مہم کی کامیابی موبائل ٹیمز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے باعث ممکن ہے، پولیو مہم کو تب کامیاب سمجھیں گے، جب پاکستان میں کوئی بچہ اس سے متاثر نہیں ہوگا۔

بل گیٹس نے کورونا کے باوجود پولیو مہم کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے پاک فوج کی کوششوں اور عالمی وباء کے پھیلاؤ کو روکھنے کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا

جمعہ نومبر 13 , 2020
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ محمود خان، کور کمانڈر پشاور سمیت صوبائی وزراء اور دیگر شریک ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ پشاور کے کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: