گلگت بلتستان الیکشن میں سکیورٹی کیلئے سندھ پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

گلگت بلتستان الیکشن میں سکیورٹی کیلئے سندھ پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔ گلگت بلتستان حکومت نے محکمہ داخلہ سندھ کو سکیورٹی کیلئے خط لکھا تھا۔

سندھ پولیس کے 500 جوان اور افسران کے ہمراہ گلگت بلتستان الیکشن میں سکیورٹی کے فرائض دینے کیلئے گلگت پہنچ گئے۔ ایس ایس پی شاد ابن مسیح کو ٹیم کا انچارج بنا کر بھیجا گیا ہے۔ سندھ میں اے آئی جی آپریشن اسد اعجاز ملہی تمام معاملات دیکھیں گے۔ بلتستان میں ڈی آئی جی وقاص حسن، ایس ایس پی جہانگیر احمد ہوں گے۔

کراچی پولیس کے 188، حیدرآباد کے 103 اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ افسران و اہلکاروں کو الیکشن کی خصوصی ڈیوٹی کیلئے بھیجا گیا ہے۔ تمام اہلکار مختلف پوائنٹس پرسکیورٹی پر موجود ہوں گے۔ افسران و اہلکار گلگت میں مقامی پولیس کیساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے۔ سکیورٹی کیلئے دیگر صوبوں سے بھی نفری پہنچے کا سلسلہ جاری ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح دیپال پور میں بھی پنجاب بار کے انتخابات کی تیاریاں

Fri Nov 13 , 2020
محمد یاسین ۔ نمائندہ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح دیپال پور میں بھی پنجاب بار کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اوکاڑہ کی دو سیٹوں پر دیپالپور میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے https://youtu.be/ZO7Oo6qrg68 پنجاب کے دیگر شہروں کی دیپالپور میں بھی […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031