نعیم شہزاد – ای۔این۔این۔نیوز ۔
جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام جتوئی میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
فرانس دنیا کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔
مولانا شبیر احمد لقمان
حضور اکرم کی ناموس پر مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتے مولاناکلیم احمد لدھیانوی
تفصیل کیمطابق جمعیت علمائے اسلام تحصیل جتوئی کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ
مسلمان حضور اکرم ﷺکی شان میں گستاخی کرنے والوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔
مفتی حفیظ الرحمن عثمانی
ایسے گستاخانہ خاکوں کے اجراء سے فرانس دنیا کے امن کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے
ڈاکٹر فرمان قادر
تمام مسلم ممالک فوراً فرانس سے سفارستی تعلق ختم کرکے متحد ہونے کا ثبوت دیں
حاجی محمد صدیق زرگر
پاکستانی حکومت سرکاری سطح پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے
طیب رفیق بھٹہ
دنیا ہوش کے ناخن کے اور گستاخوں کو لگام ڈالے
مفتی وسیم طاہر سٹھاری
اسلامی افواج فرانس کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنائیں تاکہ تاقیامت کوئی گستاخ ایسی حرکت نہ کر سکے۔ مقررین میں مولانا درمحمد فاروقی مولانا شبیر احمد لقمان مولانا کلیم احمد لدھیانوی مفتی حفیظ الرحمن عثمانی حاجی محمد صدیق زرگر میاں فرخ توفیق جوئیہ نویداحمد فریدی شیخ فرحان ایوب میاں فیاض نسیم جوئیہ مفتی وسیم طاہر سٹھاری ضیاء الرحمن فاروقی طیب رفیق بھٹہ یونس رحمانی شیخ عمر دین ڈاکٹر فرمان قادر پتافی و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا سرکاری سطح پر فرانس سے تعلقات ختم کرکے بائیکاٹ کیا جائے
احتجاجی مظاہرہ میں سینکڑوں کی تعداد میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مسلمانو نے شرکت کی احتجاجی ریلی کلمہ چوک سے شروع ہوکر چوک نوریہ فریدیہ پر اختتام پزیر ہوئی آخر میں مولانا درمحمد فاروقی نے دعا کرائی
نعیم شہزاد ای۔این۔این۔نیوز ۔