محمد یاسین ۔ نمائندہ
پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح دیپال پور میں بھی پنجاب بار کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اوکاڑہ کی دو سیٹوں پر دیپالپور میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے
https://youtu.be/ZO7Oo6qrg68
پنجاب کے دیگر شہروں کی دیپالپور میں بھی پنجاب بار کے انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں دیپالپور بار میں مختلف امیدواروں کے فلیکسوں کی بہار نظر آ رہی ہے
اوکاڑہ کی دو سیٹوں پر معروف قانون دان میاں محمد ارشد مہار ایڈووکیٹ، چوہدری ممتاز احمد پھلروان، رانا احد خان اور سابق ممبر جو ڈیشل کونسل سابق ممبر پنجاب بار محمد اختر بھٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے اوکاڑہ کی دو سیٹوں پر 12امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں
تمام امیدواروں کے حامی وکلاء ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے بھرپور کمپین کر رہے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ جیت کس امیدوار کے حق میں ہوتی ہے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا