کرونا وائرس کے باعث چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا اسلام آباد کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں انتقال

اسلام آباد (رپورٹر۔ صدام حسین )

پرویز مشرف کو غداری کیس میں موت کی سزا سنانے والے جج انتقال کر گئے

کرونا وائرس کے باعث چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا اسلام آباد کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں انتقال۔ وہ 2 سال قبل آعلیٰ عہدے پر تعینات ہوۓ تھے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 28 جون 2018 کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا ۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے پرویز مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنایا تھا ۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ اس تین رکنی بینچ کے سربراہ تھے جس نے سنگین غداری کیس میں سابق آرمی چیف و صدر مملکت پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔
169 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس شاہد کریم نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا جبکہ جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا اور پرویز مشرف کو تمام الزامات سے بری کیا تھا۔

جسٹس سیٹھ وقار نے اپنے فیصلے میں لکھا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر سنگین غداری کا جرم ثابت ہوتا ہے لہٰذا انہیں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔

اپنے فیصلے میں جسٹس وقار سیٹھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پرویز مشرف کو گرفتار کرکے سزا پر عمل درآمد کی ہدایت کی کہا تھا کہ اگر وہ انتقال کر جاتے ہیں تو ان کی لاش اسلام آباد کے ڈی چوک پر تین روز تک لٹکائی جائے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ 16 مارچ 1961 کو ڈی آئی خان میں پیدا ہوئے، 1977 میں کینٹ پبلک اسکول پشاور سے میٹرک کیا اور 1981 میں اسلامیہ کالج پشاور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔
1985 میں خیبر لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور 1986ء میں پشاور یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کیا۔انہوں نے 1985ء میں لوئر کورٹس سے اپنی وکالت کا آغاز کیا، 1990 میں انہوں نے پشاور ہائی کورٹ میں وکالت شروع کی ، 2008 میں بطور ایڈووکیٹ وکالت کا آغاز کیا۔ انہوں نے 2011 میں پشاور بینچ کے ایڈیشنل جج کا عہدہ سنبھالا وہ پشاور ہائی کورٹ میں بینکنگ جج کے حیثیت سے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ پشاور ہائی کورٹ کے کمپنی جج بھی رہے اور جوڈیشری سروس ٹریبیونل کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے

یہ خبر اسلام آباد  (رپورٹر۔   صدام حسین ) نے  ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سیالکوٹ: گستاخانہ خاکوں کیخلاف جماعت اسلامی خوتین ونگ کا علامہ اقبال چوک میں احتجاج

جمعہ نومبر 13 , 2020
سیالکوٹ: (بلال حسن – سٹی رپورٹر) گستاخانہ خاکوں کیخلاف جماعت اسلامی خوتین ونگ کا علامہ اقبال چوک میں احتجاج فرانسیسی مصنوعات کی فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے مخالف تحریروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے احتجاج میں شامل خواتین نے کی فرانسیسی صدر کے خلاف […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: