راحیل عزیز قریشی . پریس رپورٹر اینکر
اسٹار گیٹ نزد ائیرپورٹ شاھراہ فیصل کراچی ۔
۱۲ نومبر بروز جمعرات اسٹار گیٹ نزد ائیرپورٹ شاھراہ فیصل کراچی میں بلال میڈیکل سنٹر کے زیر اھتمام شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئ۔
تقریب کی صدارت کے فرائض جناب درویش اسرار صاحب نے کی جبکہ تقریب کا پروقار آغاز جناب محمد درویش صاحب نے اپنے دست مبارک سے ربن کاٹ کر کیا۔
تقریب میں شہر بھر کے معزز شہریوں کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز کلام پاک سے کیاگیا اور بعد ازاں دعا خیر کی گئ۔
تقریب کے مہمان خصوصی
پی۔ٹی۔آئی ۔ ڈسٹرکٹ ملیر کے رھنماء محترم جناب عبد القادر صاحب نے مہمانوں سے خطاب کیا اور ڈسٹرکٹ ملیر میں
بلال میڈیکل سینٹر کے قیام کو سراھا۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ ملیر کے ایم۔این۔اے جناب رفیع اللہ صاحب بھی موجود تھے ۔
تقریب کے اختتام پر بلال میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ جس میں مینیجر مسٹر زین صاحب نے پی۔ٹی۔آئی رھنماء کو اسپتال کے تمام ڈپارٹمنٹ کا دورہ کروایا ۔
بعد ازاں تقریب میں آۓ ھوۓ تمام مہمانوں میں مٹھائ ۔کیک اور چاۓ پیش کی گئ۔
https://youtu.be/SUXqcDftba4