پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا‎

کراچی : (کاشف علی ڈپٹی بیرو چیف )
کراچی سرکلر ریلوے 16 نومبر سے مرحلہ وار بحال کی جائے گی، پہلے مرحلے میں کے سی آر کو لانڈھی سے اورنگی تک چلانے کا فیصلہ

کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد پاکستان ریلوے نے کراچی سرکلر ریلوے کو بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 16 نومبر سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں کے سی آر کو لانڈھی سے اورنگی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سرکلر ریلوے کے اوقات صبح 7 سے10 اور دوپہر ایک سے 4 بجے ہوں گے، روزانہ 4 ٹرینیں پپری اور 4 اورنگی سے روانہ کی جائیں گی ۔ مکمل سفر 60 کلو میٹر کا کرایہ 50 روپے ہو گا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا تھا کہ بتائیں کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ کیوں فعال نہیں ہوا؟ عدالت نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو بھی ذاتی حیثیت سے پیش کر کو وضاحت کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ اب بات یہاں تک نہیں رکے گی اب سب کو بلائیں گے،اگر ضرورت پڑی تو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو بھی بلا لیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹرین توپین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔عدالت نے سیکرٹری ریلوے اور چیف سیکرٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستا نے ریلوے خسارہ از خود نوٹس کیس کی سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔
20 اگست کو سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ کراچی حیدرآباد برج کسی بھی وقت گر سکتا ہے، کوٹری میں انگریز کا بنایا ہوا پٴْل آج بھی درست حالت میں ہے، دریائے سندھ پر کوئی ایسا پل نہیں جس پر قوم فخر کر سکے، ایوب خان کے دور میں بننے والا ایوب برج واحد خوبصورت پٴْل ہے، ایوب برج کے بعد ملک میں جتنے بھی پٴْل بنے سب گندے بنائے گئے، ایم ایل ون کیلئے اچھے برج بنائے جائیں،دریائے سندھ ملک کی اکانومی چلاتا ہے اسکو عزت دیں، سماعت کے دوران سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ایم ایل ون میں سٹیٹ آف دی آرٹ پٴْل بنائے جائیں گے، ایم ایل ون کا پیکج ون تین سال میں مکمل ہوگا۔

یہ خبر نے(کاشف علی ڈپٹی بیو رو چیف ) ارسال کیوسیع اللہ
Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بٹگرام: پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح

Fri Nov 13 , 2020
(عرفان اللہ ۔ نمائندہ‎ ) بٹگرام: پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح سابق ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ ولی محمد خان، سابق امیدوار برائے صبائی اسمبلی PK-28 اکرام خان تھاکوٹ اور ضلعی صدر مہاجرین خان دیشانی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ تقریب کے مہمان […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930