( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر )
اے۔ایس۔پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ نبیل کھوکھر گورنمنٹ ہائ سکول عطرشیشہ میں طلباء سے خطاب کررہے ہیں۔۔ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل خلیل بھی موجود۔۔
بچے قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جنکی حفاظت معاشرے کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے
(اےایس پی نبیل کھوکھر)
بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے جرائم کی روک تھام کیلئے والدین، اساتذہ، علماء، تاجر براداری، میڈیا نمائندگان و سول سوسائٹی اپنا مثبت کردار ادا کریں،(اےایس پی نبیل کھوکر)
طلباء اپنے گھروں میں جاکر اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کو بتائیں کہ وہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئ بھی کھانے کی چیز لے کرمت کھائیں اور کسی بھی اجنبی شخص کے ساتھ کہیں بھی مت جائیں۔(اے ایس پی نبیل کھوکھر)
کورونا وائرس کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ انھوں نے طلباء کو بتایا کہ ماسک کا استعمال ضرور کریں اپنے گھر والوں کو بھی تلقین کریں کہ وہ بھی ماسک کے استعمال کویقینی بنائیں۔
ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سےاجتناب کریں۔کیونکہ ہاتھ ملانے سے کورونا وائرس ایک سے دوسرے انسان کو باآسانی منتقل ہوجات ہے۔
یہ نیوز ( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر) نے ارسال کی ہے