کورونا کی دوسری لہرمیں تیزی، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع حساس قرار

کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں تیزی آگئی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع حساس قرار دے دیئے گئے، صوبے کے 90 مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی سفارش کر دی گئی۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد، اپر چترال، لوئر چترال اور مانسہرہ کو کورونا وائرس کے حوالے سے حساس ترین قرار دیا گیا ہے، پانچوں اضلاع میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث 90 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ پشاور کے 6 مقامات میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔ وائرس کے باعث 4 ماہ بعد ایک ہی دن میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 8 ہزار 221، سندھ میں ایک لاکھ 52 ہزار 72، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 258، بلوچستان میں 16 ہزار 226، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 409، اسلام آباد میں 22 ہزار 765 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 41 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 48 لاکھ 10 ہزار 182 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 686 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 20 ہزار 849 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 55 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 438، سندھ میں 2 ہزار 704، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 302، اسلام آباد میں 248، بلوچستان میں 154، گلگت بلتستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 116 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جو بائیڈن نے رون کلائن کو اپنا چیف آف سٹاف نامزد کر دیا

جمعرات نومبر 12 , 2020
امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے آئندہ برس کے اوائل میں عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی اپنی ٹیم کو ابھی سے مرتب کرنا شروع کر دیا ہے اور اسی کے تحت بائیڈن نے اپنے دیرینہ مشیر رون کلائن کو نئے چیف آفاسٹاف کے عہدے کے […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: