پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات قبل ازوقت دینے کی تجویز

وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات قبل ازوقت دینے کی تجویز دے دی ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید اور اعلیٰ عسکری اور سیاسی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا نے کورونا کے مریضوں کی تعداد اور شرح اموات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ سیاسی اور عسکری قیادت نے کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں صوبے میں ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ جبکہ سیاسی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بیرون ملک خصوصاً بھارت سے آنے والے افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کی سفارش بھی کی گئی۔

اس کے علاوہ کھلے مقامات پر شادی بیاہ کیلئے مہمانوں کی تعداد محدود کرنے کی سفارش اور تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

کور کمانڈ لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کی جانب سے پنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

انتخابی حلقہ سکردو 1: پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی سمیت 6 امیدوار معرکہ لڑیں گے

جمعرات نومبر 12 , 2020
گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے سکردو 1 میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں سمیت 6 امیدوار میدان میں اتریں گے۔ سیاسی ماحول گرم ہونے کی وجہ سے بڑی سیاسی جماعتوں نے حلقے میں کسی نئے امیدوار کو آزمانے کا رسک لینے کے بجائے پرانے امیدواروں […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: