کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے، وزارت صحت

وزارت قومی صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی اس کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

وزارت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اور معیشت کو متاثر کیا ہے۔ موثر ویکسین ہی کورونا کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2020ء سے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ دنیا بھر میں مختلف ویکسین کمپنیوں کی تیارکردہ ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں جن کے بعد ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے حوالے سے ماہرین کی خصوصی کمیٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے عالمی ادارہ صحت بشمول گاوی اور کو ویکسسے بات چیت جاری ہے۔ کوونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی ملگ بھر میں اس کی ترسیل کے انتظامات پر کام جاری ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

گستاخانہ خاکوں کیخلاف قانونی جنگ، پاکستان کی مصر کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

جمعرات نومبر 12 , 2020
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں اور چارلی ہیبڈو کے خلاف قانونی جنگ میں مصر کی مکمل حمایت کریں گے۔ تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے مصر کے سفیر طارق […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: