آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ہونے والے افغان سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان سفیر کو پاکستان میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی سے پاک افغان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

 

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ملاقات کی جس میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا پاک فوج کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی، پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا ویکسین کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے، وزارت صحت

جمعرات نومبر 12 , 2020
وزارت قومی صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی اس کی فراہمی کے حوالے سے مربوط حکمت عملی پر کام جاری ہے۔ وزارت کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں صحت کے نظام اور معیشت کو […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: