کوہاٹ (محسن رضا میڈیا رپورٹر )
ضیاء اللہ خان بنگش اور قلندر لودھی کی کوہاٹ آمد، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے زبردست استقبال، سروس ڈلیویری سنٹر کا افتتاح۔
ضیاء اللہ خان بنگش اور قلندر لودھی کی کوہاٹ آمد، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے زبردست استقبال، سروس ڈلیویری سنٹر کا افتتاح۔
مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش اور صوبائی وزیر مال قلندر لودھی نے کوہاٹ میں سروس ڈلیوری سنٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے مطابق خیبرپختونخوا میں لینڈ ریکارڈ کو تیزی سے کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے، ضیاء اللہ بنگش
آج کوہاٹ میں عوامی سہولت کے لیے سروس ڈلیویری سنٹر کوہاٹ کا افتتاح کر دیا گیا، ضیاء اللہ بنگش
خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں سروس ڈلیوری سینٹر کا رواں مہینے کے آخر تک افتتاح کیا جائے گا، ضیاء اللہ بنگش
خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں زمین کے ریکارڈ کو شفاف بنانے اور کمپیوٹرائزڈ ریونیو ریکارڈ کی بروقت فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، ضیاء اللہ بنگش