دادو : وفاقی محکموں میں کرپشن فراڈ جعلسازی کا مقابلہ
عبید اللہ بابر ۔ نمائندہ
سندھ : دادو ضلع میں صوبائی محکموں اور وفاقی محکموں میں کرپشن فراڈ جعلسازی کا مقابلہ جاری ہے تحقیقاتی اداروں کی ملی بھگت محکموں کی بجٹ کرپشن کرنے بوگس اسکیموں جعلی بلوں سے نکالنے کے ساتھ عوام سے رشوت بٹورنے کے جدید ٹیکنیکل ایجاد کرنے کا سلسلہ جاری ہے
وزیراعظم عمران خان کے احساس کفالت پروگرام میں عوام کو مزید ریلیف فنڈز امدادی پیکج کےلئے نادرا کے جانب سے مقرر سروے سینٹرز بھی کرپشن نااھلی کے ریکارڈ بنانے لگے ہیں کمپیوٹر کے جدید دور میں سادہ غریب یتیم بیوہ عورتوں سے رشوت کا فارمولا ڈگریاں لینے والے نوجوان راتو رات امیر بننے کی دوڑ میں نادرا کے سروے پروگرام میں تعنیاتی کے ساتھ معلوم ہوا ہے کہ اس میں نادرا دادو کے افسران شامل ہئیں جو ان تعنیات سروے سپروائیزر دیگر عملہ کو بیوہ یتیم غریب عورتوں سے رقم بٹورنے رشوت کی ٹریننگ دینے کا انکشاف ہوا
جس کی وجہ سے نادرا کا وزیراعظم کا سروے پروگرام رشوت طلبی کا بازار گرم کرنے کا سلسلہ جاری ہے آنے والی دور دراز علاقوں کے خواتین مردوں کو صرف 500 روپے رشوت نا دینے پر صبح سے شام اور تین سے چار دن تک دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور بنایا جا رھا ہے میں اتفاق سے خواتین کی روزانہ چیخ وپکار پر جوہی نادرا سروے سینٹر پر پہنچا تو خواتین کے لئے پینے کے پانی واش روم بیت الخلا سمیت نابیٹھنے کی کرسیاں نا دیگر سھولیات اس طرح محسوس ہورہا تھا
کہ غریب خواتین کو اس جدید دور میں انسان نہیں سمجھا جا رھا ہے جبکہ خواتین نے بتایا کہ مختلف ایجنٹ 500 روپے طلب کرتے نظر آتے ہیں جو خواتین انکار کرتی ہئیں انکو پریشان قطاروں میں کھڑا کرنے کے باوجود نظرانداز جاتا ہے اور ایک ھزار روپے دینے والی خواتین کو سروے سینٹر پر بغیر آنے شناختی کارڈ نمبروں سے سروے میں شامل کرنے اور ٹوکن جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے