انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا سکول آف انوسٹیگیشن پشاور کا دورہ

( وصی ﷲ – ای این این نمائندہ)

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا سکول آف انوسٹیگیشن پشاور کا دورہ

دورے کے موقع پر آئی جی پی نے ضم شدہ اضلاع کے زیر تربیت کورس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے

ہوئے کہا کہ پولیس میں شعبہ تفتیش کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ اور پولیس کو تفتیش کا

معیار بہتر بنانے کے لیے بڑے چیلنجز درپیش ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ ٹریننگ سیکھنے سکھانے کا

عمل ہے اور انسان کی ٹریننگ کا سلسلہ ساری عمر چلتا رہتا ہے، اور زندگی میں جو تجربات آتے ہیں

وہ بھی ہماری روز مرہ کی زندگی کی ٹریننگ کا اہم حصہ بن جاتے ہیں۔ آئی جی پی ڈاکٹر ثناءاللہ

عباسی نے کہا کہ آجکل کے جدید سائنسی دور میں فورنزک انوسٹی گیشن کی اہمیت مسلمہ بن

چکی ہے اس میں غفلت کا عنصر شامل نہیں ہوتا اور عدالت اس کو تسلیم بھی کرتی ہے۔ آئی جی

پی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع ملک، صوبے اور وہاں کے عوام کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ واضح

رہے کہ کورس کے دوران ضم شدہ اضلاع کے جوانوں کو ایف ائی آر کے اندراج، روزنامچہ لکھنے، کرائم

سین سے شواہد اکٹھا کرنے، کیس کی تفتیش کرنے اور عدالتوں میں پیش کرنے کی تربیت دی جارہی

ہے۔ اور یہ ضم شدہ اضلاع کا پہلا پولیس دستہ ہے جو سکول آف انوسٹی گیشن میں کورس میں

شریک ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے اے ایس آئیز اور سب انسپکٹروں کو بھی

تفتیش سے متعلق سکول آف انوسٹی گیشن میں تربیت دی جائیگی۔ آئی جی پی نے زیر تربیت

جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے کورس مکمل ہونے پر اُن میں اپنے ہاتھوں سے سرٹیفیکیٹ تقسیم

کرنے کا اعلان بھی کیا۔


یہ خبر( وصی ﷲ – ای این این نمائندہ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نذیر احمد کی نیوز رپورٹ

جمعرات نومبر 12 , 2020
نذیر احمد ۔ نیوز رپورٹر ریاض سعودی عرب سے اعجاز اعوان نے پاکستان آۓ روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا عمران کی حکومت غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے

کیلنڈر

نومبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  
%d bloggers like this: