گھوٹکی میں سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

سکھر : ( ڈپٹی ڈائريکٹر نيوزچیف – فائق علی راجڑی)

گھوٹکی میں سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر کی تمام

اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلداروں کو کارروائی کی ہدایات، نوٹیفکیشن جاری. تفصیلات کے مطابق

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکشن

3 آف ویسٹ پاکستان منی لینڈر آرڈیننس 1960 اور ویسٹ منی لینڈر رولز 1965 کے مطابق بغیر کسی

سرکاری اجازت کے غیرقانونی طور پر سود کا کاروبا کرنا قانونی جرم ہے جس کے تحت 6 ماہ قید کی

سزا اور جرمانہ یا پھر دونوں سزائیں مل سکتی ہیں. ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور

تحصیلداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں غیرقانونی طور پر سود کا کاروبار کرنے والوں

کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ شروع کریں.

یہ خبر(ڈپٹی ڈائريکٹر نيوزچیف – فائق علی راجڑی) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی ، سیٹ بلٹ،ہلمٹ اور لین لائن ڈسپلن سے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہ شروع

جمعرات نومبر 12 , 2020
(ای این این نمائندہ) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر ڈی ایس پی ایجوکیشن شازیہ شاہد نے ایجوکیشن ٹیم کے ہمراہ طلبا،شہریوں اور باالخصوص ڈرائیور حضرات کو روڈ سیفٹی ، سیٹ بلٹ،ہلمٹ اور لین لائن ڈسپلن سے متعلق آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کیا ہے ،جاری […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: