کمالیہ : ملک دلشاد ۔ نمانئدہEnnنیوز
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا اور چیف آفیسر عمیر دلدار چیچہ وطنی روڑ پر ناجائز تجاوزات اپنی نگرانی میں ختم کروارہے ہیں اور انکروچمنٹ کا سامان اٹھوارہے ہیں..
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا و چیف آفیسر عمیر دلدار نے صدر بازار و چیچہ وطنی روڑ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے متعدد سامان قبضے میں لے لیا.
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا نے کہا کہ انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا اور دکانداروں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ اپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں بصورت دیگر سامان ضبطگی کے ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی ہوگا.
رپوٹ ملک دلشادنمانئدہEnnنیوز کمالیہ