شیر گڑھ ( عبداللہ , پریس رپوٹر ای۔این۔این۔نیوز مردان)
ناقص اشیاء خوردو نوش رکھنے والے دکانداروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ملاوٹ سے پاک اشیائے خورد و نوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے محمد ابراہیم خان حلال فوڈ اتھارٹی ضلع مردان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اور صحت بخش اشیائے خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے
ناقص اور مضر صحت اشیائے خوردنوش رکھنے والے دکانداروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے بھاری جرمانہ کیا جائے گا
اس کے لیے میڈیا اور عوام کا تعاون ضروری ہے اور اس جہاد میں ہمارا ساتھ دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بائزی پریس کلب شیرگڑھ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا
اس موقع پر پریس کلب کے صدر بخت اللہ جان حسرت جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیر بہادر اور فنانس سیکرٹری آفسر علی خان لوندخوڑ نے پریس کلب کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ یہ ہماری صحافتی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی نشاندہی کرے انہوں نے کہا کہ ملاوٹ سے پاک اور کوالٹی اشیاء خورد و نوش کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے
اور ضلع مردان بشمول تحصیل تخت بھائی کے تمام بازاروں کے اچانک انسپکشن کئے جائیں گے ناقص کوالٹی مضر صحت اور ملاوٹی اشیاء کے خلاف دکانیں سیل کیے جائیں گے اور ان کو بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا لہذا تمام تاجر برادری اور عوام کو ملاوٹ سے پاک اور صحت بخش اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور قانونی کاروائی سے اپنے آپ کو بچائے
یہ خبر (عبدالله پریس رپورٹر ای۔این۔این۔نیوز مردان) نے ارسال کی ہے