سید بابر علی شاہ – خصوصی نمائندہ ( سعودی عرب)
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے پاکستان سے عمرہ زائرین کے لیے پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔
پی آئی اے کی عمرہ پالیسی میں کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91 ہزار روپے ہوگا جبکہ دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکس 96 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق عمرہ پالیسی 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی۔ ’ایگزیکٹو اکانومی کے لیے بیگج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی جبکہ مسافروں کو پانچ لیٹر آب زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے خارجی عمرہ زائرین کے لیے جاری ایس او پیز کے تحت 18 برس سے 50 برس عمر والے افراد ہی کو عمرہ پر آنے کی اجازت ہوگی۔
وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے حوالے سے مزید کئی پابندیاں عائد کی ہیں مثلاً مسجد الحرام میں عمرہ و نماز اور مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ شریف میں نماز کے لیے پیشگی بکنگ کرانا ہوگی۔
یہ نیوز ( سید بابر علی شاہ – خصوصی نمائندہ ) نے ارسال کی ہے