پی آئی اے نے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا، اکانومی کلاس کا کرایہ 96 ہزار مقرر

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے والی پروازوں کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جو کہ 31 دسمبر 2020ء تک لاگو رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔ تاہم پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا۔

جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلوگرام ہوگی۔ ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیر خوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔

مسافروں کو 5 لیٹر آب زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔ پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا۔

تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پر فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم نے کراچی کیلئے 11 ارب کے پیکج کا اعلان کیا، ابھی تک 11 روپےنہیں آئے'

منگل نومبر 10 , 2020
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کراچی کیلئے 11 ارب کے پیکج کا اعلان کیا، ابھی تک 11 روپےنہیں آئے، عمران خان صاحب کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں، پی ٹی آئی والے ابھی تک انتخابی مہم […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: