پلاٹ الاٹمنٹ کیس: لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیدیا

لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں پیش نہ ہونے پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم کی جائیداد کا مکمل ریکاڈر طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی اور استفسار کیا کہ کیا نواز شریف یا ان کی طرف سے کوئی پیش ہوا ہے ؟ نیب کے وکیل حارث قریشی نے بتایا کہ نواز شریف کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے ریفرنس میں عدم حاضری پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ فاضل جج اسد علی نے نواز شریف کی حد تک کیس کو ریفرنس سے الگ کر دیا۔ عدالت نے نیب سے آئندہ سماعت پر نواز شریف کی مکمل جائیداد کی رپورٹ طلب کرلی۔

احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی کا نیا معاہدہ طے پا گیا

منگل نومبر 10 , 2020
روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان میں جنگ بندی کا نیا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے تحت آرمینیا کو کاراباخ سے فوجیں نکالنا ہوں گی۔ آرمینیا کے وزیراعظم اورآذربائیجان کے صدر نے جنگ بندی کے معاہدے کی تصدیق کر دی، آذرصدرحیدر علیوف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: