حکومتی پابندیاں نامنظور، میرج ہالز ایسوسی ایشن نے 17 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا

حکومت کی جانب سے بندش کے فیصلے کیخلاف میرج ہالز ایسوسی ایشن نے 17 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن خالد ادریس بھٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابھی ہمارے پچھلے نقصانات پورے نہیں ہوئے۔ 20 نومبر کو میرج ہالز بند نہیں کریں گے۔ یہ کونسا کورونا ہے، جو جلسوں میں نہیں پھیلتا، صرف میرج ہالز میں رہتا ہے۔

نائب صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن ملک عقیل کا اس مقوع پر کہنا تھا کہ وفاقی اسد عمر کو میرج ہال فوبیا ہو چکا ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں صرف میرج ہالز پر بات ہوتی ہے۔ ہم اپنے مہمانوں کو ایس او پیز پر جیب سے ماسک خرید کر عملدرآمد کرواتے ہیں۔ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو سڑکوں پر ہوں گے۔

صدر پنجاب کیٹررز ایسوسی ایشن ملک اشفاق نے کہا کہ پہلے ہی نقصانات سے بجلی کے میٹر اتر چکے، ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں ہو سکیں۔ میرج ہالز میں جتنے ٹیسٹ ہوئے، تمام منفی نکلے، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی شادی ہالز کی بندش کی مخالفت کر دی ہے۔ پنجاب حکومت شادی ہالز کی بندش کے بجائے ایس او پیز کے ساتھ اجازت کا حامی ہے۔

شادی ہالز کو ان کی گنجائش کے 50 فیصد کسٹمرز کے ساتھ اجازت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ مارکیز کے حوالے سے بھی ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے متبادل تجویز مرتب کرکے سفارشات این سی او سی کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

رمضان شوگر ملز کیس: لیگی رہنما حمزہ شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش

منگل نومبر 10 , 2020
احتساب عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو جیلوں میں قید ملزموں کی پیشیوں کے حوالے سے ایس او پیز بنانے کی ہدات کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انڈر ٹرائل ملزم کی عدم حاضری سے تاثر دیا گیا کہ ریاست ناکام ہوچکی ہے۔ احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: