جوبائیڈن کی فتح، کئی عالمی رہنما مبارکباد دینے سے گریزاں

جو بائیڈن کی جانب سے امریکی انتخابات میں واضح فتح حاصل کرنے کے باوجود کئی عالمی رہنماؤں نے ان کو مبارکباد دینے میں تاخیر کیا اور بعض کی جانب سے ابھی تک مبارکباد نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی دن بعد بھی جو بائیڈن کی فتح تسلیم کرنے سے انکاری ہیں، الیکشن میں مبینہ دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ریلیز منعقد کریں گے، جہاں وہ صدارتی انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے ثبوت پیش کریں گے، ٹرمپ کمپین کا دعویٰ ہے کہ انتخابات میں ایسے لوگوں کے ووٹ بھی کاسٹ ہوئے جو الیکشن سے پہلے وفات پا چکے تھے۔

دوسری جانب چند عالمی رہنمابھی جو بائیڈن کو مبارکباد دینے سے گریزاں نظر آئے، روسی صدر کا موقف ہے کہ وہ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد جو بائیڈن کو فتح کی مبارکباد دیں گے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی ابھی تک منتخب صدر کو مبارکباد نہیں دی، سعودی فرمانروا شاہ فیصل اور ولی عہد محمد بن سلمان نے چوبیس گھنٹے بعد لب کشائی کی اور بائیڈن کو فتح کی مبارکباد دی جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم کو مبارکباد دینے میں 12 گھنٹے لگے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

محسن رضا کی خصوصی نیوز رپورٹ

Tue Nov 10 , 2020
محسن رضا ۔ میڈیا رپورٹر فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف خصوصی انٹرویو ملاحظہ کیجیے ۔ https://youtu.be/TF_Gulxf0lE

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031