مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ انہوں نے سکردو سے اسلام آباد واپسی پر اپنا ٹیسٹ کرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر سکردو میں طبعیت خراب ہونے پر واپس آئے تھے۔ ٹیسٹ کروانے کے بعد مریم نواز دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوئیں۔ مریم نواز کے ساتھ مریم اورنگزیب اور دیگر نے بھی اپنے ٹیسٹ کروائے تھے۔

خیال رہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ وہ گلگت بلتستان الیکشن مہم میں مصروف تھے کہ 4 روز قبل انہیں نزلہ اور کھانسی کی شکایات ہوئیں۔

علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا۔ اس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے تمام مصروفیات ترک کر دیں۔ انھیں شریف میڈیکل سٹی داخل کروایا گیا ہے جہاں انہیں 14 روز کیلے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

شنگھائی تعاون تنظیم کونسل اجلاس،وزیراعظم ویڈیو لنک کےذریعےخطاب کریں گے

Tue Nov 10 , 2020
وزیراعظم عمران خان منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت اور اہم امور پر خطاب کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا 20 واں سربراہ اجلاس منگل کو ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان روس کے صدر ولادیمیر […]

You May Like

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930