سرکاری فنڈز میں خورد برد، اختیارات سے تجاوز، منی لانڈرنگ مقدمات نیب کا دائرہ اختیار ہے:چئیرمین

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری فنڈز میں خورد برد، اختیارات سے تجاوز، منی لانڈرنگ اور بڑے پیمانے پر عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔ ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح 68.88 فیصد ہے۔ نیب اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔ تمام افسران نے سخت محنت کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں کرپشن کی 75 ہزار 268 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 66 ہزار 838 کو نمٹایا گیا۔

چئیرمین کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ یونائیٹڈ نیشنز کنونشن اگینسٹ کرپشن (یو این سی اے سی) کے تحت اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کا ایک معتبر ادارہ ہے جو سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی اداروں میں روابط کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا پہلے فیبریکیٹڈ ہاؤس کا افتتاح

منگل نومبر 10 , 2020
نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر نے کوریا کی کمپنی جی سونگو کی جانب سے پاکستان میں پہلے فیبریکیٹڈ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ پیر کو پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں کمپنی کی جانب سے فیبریکیٹڈ ہاؤس کا ڈیمو پیش کیا گیا جس […]

کیلنڈر

جون 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  
%d bloggers like this: