محمد حسنین ۔ نمائندہ enn
عام شہریوں کی طرح خواجہ سراء بھی اس معاشرے کا حصہ ہے اور قانونی حقوق کے حامل ہیں۔ ڈی پی او ہری پور
ڈی پی او ہری پورکاشف ذوالفقار سے خواجہ سراؤں کے وفد کی ملاقات۔ دوران ملاقات خواجہ سراؤں کے وفد نے ڈی پی او ہری پور کو اپنے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈی پی او ہری پور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کی طرح خواجہ سراء بھی اس معاشرے کا حصہ ہے اور قانونی حقوق کے حامل ہیں۔مشتبہ و دیگر افراد کو اپنی رہائش گاہوں پر ہرگز نہ آنے دیں۔ اگر آپ کی کمیونٹی میں کوئی جرائم پیشہ خواجہ سراء و دیگر افراد ہے تو آپ ان کی نشاندہی کریں اور پولیس کیساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ آپ کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھا جائے گا۔کسی بھی مسئلے یا شکایت کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت کا اندراج کروائیں۔ ڈی پی او ہری پور نے تما م تھانہ جات کو احکامات جاری کئے کہ خواجہ سراؤں کو ہراساں کرنے کے متعلق شکایات کو سنجیدگی سے حل کیا جائے اور فوری قانونی ایکشن کو یقینی بنایا جائے۔