اوستہ محمد : سجاول جمالی کی نیوز رپورٹ

اوستہ محمد (رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد)

سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اوستہ محمد میر عامر خان جمالی نے #اوستہ_محمد_گنداخہ_کو_بنیادی_حقوق_دو تحریک کے لانگ مارچ کا قافلہ میں شریک تمام افراد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا

 

کہ آج گیارہ روز گزر چکے ہیں پیدل لانگ مارچ کو اوستہ محمد سے کوئٹہ کے لیے اور اس وقت مچھ سے رواں دواں ہے میں ان تمام نوجوانوں کی ہمت جرآت کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ تحصیل اوستہ محمد اور گنداخہ کے حقوق اور کرپشن کے خلاف جدو جہد کررہے ہیں

انشاء اللہ ان کی محنت ضرور کامیاب ہوگی پیدل لانگ مارچ کے تمام نوجوان حق اور سچ کی راہ پر گامزن ہیں ہم بھی ان کے شانہ بشانہ انکے ساتھ ہیں

اور جو یہ تاریخی لانگ مارچ یہ نوجوان کررہے ہیں ہماری دلی ہمدردی اور بھر پور ساتھ ہے میر عامر خان جمالی نے کہا کہ اوستہ محمد میں تمام محکمہ کرپشن کے بادشاہ بن چکے ہیں جس کی وجہ سے اوستہ محمد گنداخہ کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں اور اوستہ محمد میں کرپشن کرکے سٹی کا حلیہ بگاڑنے میں منتخب عوامی نمائندوں کا ہاتھ ہے ظلم کی انتہا ہے

کہ اس دور جدید میں بھی سٹی اوستہ محمد میں بنیادی سہولت کا فقدان ہے اوستہ محمد میں منتخب نمائندوں کے کار ستانیوں کی وجہ سے ہر محکمہ کرپشن میں ملوث ہے اس کرپشن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا

میر عامر خان جمالی نے کہا کہ اوستہ محمد اور گنداخہ کے حقوق دو تحریک کے چیئرمین سرکردہ محمد صدیق عمرانی میر عادل جمالی اور ان کی پوری ٹیم جو پیدل لانگ مارچ کرنے پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہ گیارہ روز سے اوستہ محمد سے کوئٹہ کے لیے پیدل لانگ مارچ کررہے ہیں اور ان کے پاوں میں زخم اور چھالے پڑھ گئے ہیں ہم ان کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں ان کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی

جلد کرپشن کا سورج غروب ہونے والا ہے نوجوان اپنے عوام کے حق کے لیے نکلے ہیں اللہ تعالیٰ انکو کامیابی و کامرانی عطاء فرمائے اور اس امید کا عیادہ کرتے ہیں کہ یہ نوجوان اوستہ محمد اور گنداخہ کی عوام کے لیے اپنے حقوق لیں گے ہماری نیک تمنائیں انکے ساتھ ہیں

اوستہ محمد (رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد)

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

راشد  امین کی  نیوز رپورٹ

اتوار نومبر 8 , 2020
راشد  امین کی  نیوز رپورٹ  

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: