رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان
پاکستان: کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد ملک بھر میں یومیہ بنیادوں پر کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 912 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 943 ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 34 ہزار 400 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 4,643,913 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922، پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 208، خیبرپختونخوا 40 ہزار 285، اسلام آباد میں 21 ہزار 302، بلوچستان میں 16 ہزار 041، آزاد کشمیر 4 ہزار 652 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 تعداد ہوگئی۔۔۔۔
رپورٹ سجاول جمالی enn نیوز جعفرآباد بلوچستان