شادی ہالزبندکرنے کے حکومتی فیصلے کومستردکرتے ہیں

جتوئی( رپورٹ نعیم شہزاد ای این این نیوز )

شادی ہالزبندکرنے کے حکومتی فیصلے کومستردکرتے ہیں

حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیاتو20نومبرکوبھرپوراحتجاج کریں گے
ذیشان علی ہاشمی چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت شادی ہال بندکرنے کے فیصلے کررہی ہے جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں

اورگورنمنٹ کے اس فیصلے کومستردکرتے ہیں اگرحکومت نے اپنے فیصلے کوواپس نہ لیاتو20نومبرکوبھرپوراحتجاج کریں گے۔کروناکی وجہ سے پہلے بھی روزگارنہیں رہا

اب حکومت پھرمزدوروں کے منہ سے نوالہ چھیننے پرتلی ہے شادی ہالز مالکان نے جو آرڈرزلیے ہوئے ہیں انکی تاریخ میں تبدیلی اورمزیدکاروبارٹھپ ہونے کی جانب جارہاہے جوکہ حکومت کاایک ظالمانہ احکام ہے۔ شادی ہالزکے مالکان کے علاوہ ان کے اندرلاکھوں مزدوروں کے روزگارکے بارے میں بھی سوچے کہ اگرشادی ہالزبندہوئے توجومزدوردووقت کی روٹی کھارہے تھے تواس فیصلے کی وجہ سے ان کے چولہے ٹھنڈے پڑجائیں گے

کروناکی وجہ سے پہلے بھی ہرمزدورفاقوں کاشکارہے حکومت کے اس فیصلے سے خودکشی کی طرف دھکیلیں گی ہماراریاست مدینہ کے دعوے داروں سے التماس ہے کہ لوگوں کومارنے کے بجائے انکوسہارادیں جیسے باقی کاروبارایس اوپیز کے ساتھ شاپنگ مالز،بازار،مارکیٹیں،بس اڈے و دیگر کاروبارکو اجازت دی ہوئی ہے اسی طرح شادی ہالز کوبھی کاروبارکی اجازت دی جائے ورنہ ہم احتجاج پہ مجبورہوجائیں گے اورہمارے ساتھ پورے پاکستان کے شادی ہالز کے مالکان ومزدورشامل ہونگے

جتوئی( رپورٹ نعیم شہزاد ای این این نیوز )

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر گورننگ باڈی اظہر خان جتوئی صاحب کی پریس کلب جتوئی آمد

اتوار نومبر 8 , 2020
رپورٹ نعیم شہزاد . ای این این نیوز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر گورننگ باڈی اظہر خان جتوئی صاحب کی پریس کلب جتوئی آمد اس موقع پر سنئیر صحافیوں ڈاکٹر عاشق ظفر بھٹی، نازک حسین خان، مرزا اورنگزیب اور کامران ظفر بھٹی نے ان کا استقبال کیا اس […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: