امریکا کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن پاکستان سے بخوبی واقف، کئی دورے کر چکے

ڈی ڈبلیو کے مطابق پچھلی تین دہائیوں کے دوران ان کے پاکستان کے سیاستدانوں اور عسکری قیادت کے ساتھ براہ راست رابطے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2008ء میں انہوں نے ری پبلکن قیادت کے ساتھ مل کر پاکستان کیلئے اربوں ڈالر کی امداد کا پیکیج تیار کیا جس کا نام ”بائیڈن لوگر بل“ تھا۔

تاہم ان کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعد اس بل کا نام وزیر خارجہ جان کیری کے نام سے منسوب ہوا اور 2009ء میں صدر اوباما نے ”کیری لوگر بل“ کی منظوری دی۔

جوبائیڈن سمیت امریکی قیادت کی خواہش تھی کہ اس امداد کے ذریعے پاکستان کو جمہوریت کے تسلسل، آزاد عدلیہ اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ایکشن کی ترغیب دی جائے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں ان کے اسلام آباد کے ایک دورے میں جوبائیڈن کا کہنا تھا اپنے تیس سالہ تجربے کی بنیاد پر میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ پاکستانی فوج کا ملکی دفاع میں زبردست کردار رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ کے برعکس جوبائیڈن عالمی سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ تین بار سینیٹ کی طاقتور امور خارجہ سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

صدر منتخب ہونے کی صورت میں ممکن ہے کہ جوبائیڈن ایران کے ساتھ سابق صدر باراک اوباما دور کا ایٹمی معاہدہ بحال کرنے کی کوشش کریں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شادی ہالزبندکرنے کے حکومتی فیصلے کومستردکرتے ہیں

اتوار نومبر 8 , 2020
جتوئی( رپورٹ نعیم شہزاد ای این این نیوز ) شادی ہالزبندکرنے کے حکومتی فیصلے کومستردکرتے ہیں حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیاتو20نومبرکوبھرپوراحتجاج کریں گے ذیشان علی ہاشمی چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت شادی ہال بندکرنے کے فیصلے کررہی ہے جس کی پرزورمذمت کرتے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: