کراچی: کورونا کیسز بڑھتے ہی ایکشن شروع،ماسک نہ پہننے پر13 ہزارجرمانے وصول

کراچی میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سخت کر دیا گیا، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ماسک نہ پہننے پر 26 افراد سے 13ہزار روپے جرمانے وصول کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے کے بعد وارننگ ختم کر دی گئی جبکہ ایکشن شروع ہو گیا، کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شامت آگئی۔۔ شہر میں ماسک نہ پہننے پر دھڑا دھڑ جرمانے ہونے لگے۔

ہاتھوں ہاتھ پانچ سو روپے جرمانہ لیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو انتظامیہ نے 26 افراد سے 13ہزار روپے وصول کئے۔ کچھ شہریوں نے عملدرآمد کیا لیکن بیشتر اب بھی سنجیدہ نہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھی ہدایت نامہ جاری کیا جا چکا۔ سندھ بھر میں تمام عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔ غیرضروری باہرنکلنے اور کار میں دو سے زائد افراد کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی۔ جبکہ دفاتر میں صرف ضروری عملے کو بلانے اور آن لائن کام کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا: علی امین گنڈا پور

اتوار نومبر 8 , 2020
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ووٹ ملنے سے پہلے ہی گلگت بلتستان کے لوگوں کو ان کا آئینی حق دے دیا ہے۔ سکردو […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: