سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے، عاصم سلیم باجوہ

پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے۔

یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ چین کے سفیر نونگ رونگ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے چینی سفیر نونگ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں ممالک مابین دوستی وقت کیساتھ ساتھ مزید مضبوطی ہوگی۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی راہداری منصوبوں کے لئے ون سٹاپ ونڈ سروس کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے تیار ہے تاکہ گوادر پورٹ، انفراسٹرکچر، صنعت اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے ساتھ مشترکہ طور پر نئی پیشرفت کو فروغ دیا جا سکے۔

سفیر نونگ نے چین پاکستان تعلقات کے لئے اتھارٹی کے چیئرمین کے تعاون اور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے مابین ہمہ جہتی تعاون کا ایک پائلٹ منصوبہ ہے۔ چین 10 صنعتی پارکس، زراعت اور سماجی شعبوں میں تعاون کو گہرا اور وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی : پاکستان سنی تحریک نے فرانس کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف عشق رسول ریلی نمائش چورنگی تا فرانسیسی سفارتخانے تک مارچ

ہفتہ نومبر 7 , 2020
پریس رپورٹر ۔ محمدشاہ زیب صدیقی کیمرہ مین راحیل عزیز مورخہ 6نومبر2020 کراچی : پاکستان سنی تحریک نے فرانس کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف عشق رسول ریلی نمائش چورنگی تا فرانسیسی سفارتخانے تک مارچ کیا۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری صاحب نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوۓ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: