کورونا کی دوسری لہر: شہریوں کی غیر ذمہ داری کے سبب کیسز بڑھنا شروع ہوگئے

دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے، شہریوں کی غیر ذمہ داری کے سبب کیسز بڑھنا شروع ہوگئے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہ سرد موسم میں وائرس زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں شہریوں کی غیر ذمہ داری کے سبب جان لیوا وبا کورونا کے کیسز پھر سے بڑھنا شروع ہوگئے۔ ماسک پہنا جا رہا ہے اور نا ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ لاک ڈاون ختم ہوتے ہی شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے نظر نہیں آ رہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو کورونا کی یہ لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ تجارتی، سماجی اور تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ورنہ دوبارہ مئی اور جون والی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 376 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 856، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 343، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 148، بلوچستان میں 16 ہزار 33، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 332، اسلام آباد میں 20 ہزار 967 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 572 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 46 لاکھ 9 ہزار 513 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 745 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 17 ہزار 86 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 830 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 30 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 923 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 390، سندھ میں 2 ہزار 664، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 287، اسلام آباد میں 231، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 107 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے، عاصم سلیم باجوہ

Fri Nov 6 , 2020
پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔ چین کے سفیر نونگ رونگ سی […]

You May Like

کیلنڈر

October 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031