جوبائیڈن کی ممکنہ فتح کے امکانات، وی وی آئی پی سکیورٹی دیدی گئی

امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں کامیابی کے پیش نظر جوزف بائیڈن کی سکیورٹی کے لیے سیکرٹ سروس نے اپنے مزید اہلکار ولمنگٹن بھیج دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخاب میں کامیابی کی صورت میں نامزد صدر کی سیکیورٹی موجودہ صدرکے برابرکردی جاتی ہے۔ جوبائیڈن کیلئے اضافی فضائی سیکیورٹی اقدامات بھی لاگو کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب صرف 5 ریاستوں پنسلوانیا، ایریزونا، جارجیا، نیواڈا اور الاسکا کے نتائج آنا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ڈیموکریٹس پر دھاندلی کا الزام، جوبائیڈن فتح کیلئے پُراعتماد

ان پانچ میں سے چار ریاستوں میں بائیڈن کو پنسلوانیا، ایریزونا، جارجیا، نیواڈا میں برتری حاصل ہے جبکہ صرف الاسکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بائیڈن پر کافی زیادہ برتری حاصل ہے تاہم اس ریاست کے الیکٹورل ووٹس صرف 3 ہیں لہٰذا اس سے بائیڈن کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

ان میں سے اگر پنسلوانیا میں ٹرمپ کو شکست ہوگئی تو پھر وہ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوجائیں گے کیوں کہ ان کیلئے 270 الیکٹورل ووٹس تک پہنچنا ناممکن ہوجائے گا۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن 264 الیکٹورل ووٹس کے ساتھ آگے ہیں جبکہ ٹرمپ کو 214 الیکٹورل ووٹس حاصل ہوئے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورونا کی دوسری لہر: شہریوں کی غیر ذمہ داری کے سبب کیسز بڑھنا شروع ہوگئے

جمعہ نومبر 6 , 2020
دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے، شہریوں کی غیر ذمہ داری کے سبب کیسز بڑھنا شروع ہوگئے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کہ سرد موسم میں وائرس زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر […]

کیلنڈر

جنوری 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: