تقریب حلف برداری‎

( شفیق محمد ای این این نیوز کراچی )

فرانس کے سفیر کو فوری ملک بدر کرکے سفارتی بائیکاٹ کیا جائے۔محمد اسلام

حرمت رسول ص پر ہمارا تن من دھن قربان ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر

15 نومبر کو ناموس مصطفی ص ریلی میں ضلع ملیر سے ہزاروں لوگ شریک ہونگے۔تقریب حلف برداری سے خطاب*

کراچی

امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی کی موجودگی میں سیشن 2020-22 کے لئے

امارت کا حلف اٹھا لیا۔نو منتخب امیر ضلع نے حلف اٹھانے کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقامت دین کی جدوجہد اور

اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے۔یہ بھاری ذمہ داری جو مجھ پر عائد ہوئی اسے بخوبی نبھانے کی کوشش کرونگا۔

امیر ضلع نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 15 نومبر کو پاکستان کی سب سے بڑی ناموس مصطفی ص ریلی میں ضلع ملیر سے بھرپور شرکت

کریں گے۔ناموس رسالت ص پر اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔فرانسی کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور فرانس سے سفارتی

تعلقات کا بائیکاٹ کیا جائے۔آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ہستیوں کی توہین کسی صورت برداشت نہیں ہے۔2 ارب سے زائد مسلمانوں کے

جذبات مجروح ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ قانون سازی کرے اور فرانس پر پابندیاں عائد کرے۔آخر میں محمد اسلام نے تقریب حلف برداری میں شرکت

کرنے پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

یہ نیوز( شفیق محمد ای این این رپورٹر – کراچی ) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خالد لانگو نامی شخص نے اپنی تمام تر فرانسیسی مصنوعات جلا کر راکھ کر دی

Fri Nov 6 , 2020
( نیوز رپورٹر – آزاد خان سلیمان خیل) خالد لانگو نامی شخص نے اپنی تمام تر فرانسیسی مصنوعات جلا کر راکھ کر دی خالد لانگو نے اپنی وزارت کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی فرانسیسی مصنوعات خرید لی تھی جس میں مہنگے ترین پرفیوم، شیلڈز، جوتے وغیرہ شامل تھے۔ فرانس […]

کیلنڈر

September 2023
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930