ڈومیلی:(محمدنبیل حسن+شاہد منظور)
ڈومیلی کے علاقہ دانی دہرہ میں دو موٹرسائيکلوں کی ٹکر۔تین افراد زخمی ہسپتال منتقل.حادثہ دانی دہرہ چوک پر پیش آیا۔زخمیوں کو مقامی
لوگوں نے رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کیا.تفصیلات کیمطابق گزشتہ شام کو ڈومیلی کے علاقہ دانی دہرہ چوک میں دو موٹرسائيکل تیز رفتاری
کے باعث آپس میں ٹکرا گٸے۔حادثے میں دو افرار شدید زخمی جبکہ ایک معمولی زخمی ہوا۔تینوں کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر رورل ہیلتھ
سنٹر ڈومیلی منتقل کردیا۔جب انکی شناخت محمدذوالفقار سکنہ سرولہ،مولوی شوکت سکنہ ڈومیلی اور تیسرا گوڑہا کا رہائشی تھا ۔آپ کو یاد
رہے کچھ دن قبل بھی بڑاگواہ کے گاٶں پمڑالہ میں تیز رفتاری کے باعث دوموٹرساٸیکل آپس میں ٹکراۓ تھے جس کے نیتجے میں چار افراد زخمی
ہوۓ تھے۔انتظامیہ کو ان حادثات کی روک تھام کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔شہری
خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے